مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان نے شہر میں کم وزنی روٹی بنانے والے نان بائیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ سرکار مقررہ وزن پر عملدآمد یقینی بنائیں

Spread the love

گلگت (پ ر) مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان نے شہر میں کم وزنی روٹی بنانے والے نان بائیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ سرکار مقررہ وزن پر عملدآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر خلاف ورزی پر جیل کی سزا دی جائے گی، نان بائیوں کے خلاف آئے روز عوامی شکایات میں اضافہ ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز عوامی شکایات پر کم وزنی روٹی بنانے والے نان بائیوں کے خلاف اوپن ٹرائل کے موقع پر ریمارسک دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے، خلاف ورزی پر سخت اقدامات کئے جائیں گے بعد ازاں انہوں ے کم وزن روٹی بنانے والے نان بائیوں کو وراننگ دیتے ہوئے حکم دیاکہ وہ آئندہ روٹی کی وزن 170 گرام جسکی قیمت 30 روپے مقرر ہے عملدرآمد یقینی بنائیں گے خلاف ورزی پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سزا دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں