گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ سلاٹر ہاوس کی صفائی کی بہتری اور تزیں و آرائش کیلئے اقدامات کریں گے تاکہ صحت مند ماحول کو فروغ مل سکے۔ مقامی قصائیوں کی سہولت کیلئے سلاٹر ہاوس میں تمام ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کے نگرانی میں سلاٹر ہاوس جدید انداز میں فعال کیا جائے گا مال مال مویشیوں کے ذبح کے وقت خون اور دیگر آلائشوں کو مناسب اندازمیں تلف کیا جائے، تاکہ صفائی میں خلل نہ پڑے، ان خیالات کااظہار انہوں نے سوموار کے روز چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر کے ہمراہ سلاٹر ہاوس دورے کے موقع پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر نے سلاٹر ہاوس کے انتظام و انصرام کے سلسلے میں آگاہ کیا، قبل ازیں میٹ انسپکٹر مشتاق عالم نے سلاٹر ہاوس میں قصائیوں کے جانب سے چھوٹے بڑے، مال مویشیوں کے ذبح اور دیگر امور کے بارے آگا کیا اور ماہانہ رپورٹ بھی دیکھائی، ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں۔
