تاندلیانوالہ (نوراحمد کھوکھر) تفصیلات کے مطابق امپورٹڈ حکومت کے دور میں جمہوریت کا منہ کالا ان لوگوں نے کردیا جو جمہوریت کے علمبردار بنے پھرتے ہیں دنیا نے دیکھ لیا کہ کس طرح جیتنے والے کو ہرا دیا گیا اور ہارنے والوں کو جتا دیا گیا مگر عوام بھولیں گے نہیں اور جس طرح ضمنی انتخابات میں لوگوں نے لوٹوں کا ووٹ کی طاقت سے محاسبہ کیا انشاء اللّه عام انتخابات میں اس سے زیادہ ان کا برا حشر کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 102ذوالفقار علی وٹو نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ ہیں جنہیں ارکان اسمبلی نے منتخب کیا ہے وہ کل۔بھی عمران خان اور ان کے بیانیے کو سپورٹ کر رہے تھے اور آج بھی عمران خان اور ان کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں عمران خان شروع دن سے سازشوں کا رونا رو رہے ہیں کارکن تیار رہیں انشاء اللّه دھاندلی کرنیوالوں کو اب کہیں بھی جگہ نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ قومی دولت سے لوگوں کے ضمیر خریدنے والے ناکام رہے عوام نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریت کا جو جنازہ ضمنی انتخابات میں نکالا ہے اس کے اثرات آئندہ انتخابات میں بھی موجودہ حکمران دیکھ لیں گے آنیوالے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ہی کامیاب ہو گی کیونکہ پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے
