بسین میں گلگت کا روایتی تہوار ،رسم نسالو وشاپ کلچرل پروگرام، کا انعقاد

Spread the love

گلگت(سٹاف رپورٹر) بسین میں گلگت کا روایتی تہوار ،رسم نسالو وشاپ کلچرل پروگرام، کا انعقاد، بہت بڑی تعداد میں علاقے کے معززین اور اپنی ثقافت سے پیار کرنے والے لوگوں نے شرکت کیں اور ثقافتی دھنوں میں علاقائی رقص کا مظاہرہ بھی کیا۔ گلگت بلتستان کے نامور گلوکاروں نے بھی زبردست فن کا مظاہرہ کیا اور خوب داد حاصل کیں۔ آس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے شراف الدین فریاد نے کہا رسم شاپ ہو یا رسم نسالو ہماری قدیم کلچر کا حصہ ہیں اور ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے۔ جو قومیں اپنی تہذیب، ثقافت اور روایتی تہواروں کو بھول جاتی ہیں تاریخ کے اوراق میں ان کی شناخت مٹ جاتی ہیں۔ کلچر کو کلچر ہی رہنے دیا جائے اسے دین یا مذہب کے ساتھ نہ جوڑیں۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے روایات کا قدر کرتیں ہیں، انہوں نے خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کے لئے نقد بیس ہزار روپے کا علان بھی کیا اور کہا کہ قومی شناخت سے متعلق پروگراموں شرکت وہ اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں اور وہ ہمہ وقت ایسے پروگراموں کے لئے بھرپور تعاون کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں