برٹش پاکستانی کرسچن کمیونٹی آف گریٹ برطانیہ کامران سہیل چوہدری اور ان کی ٹیم نے کرسمس کے تہوار کے سلسلے میں روچڈیل کے مقامی ہال میں ایک تقریب کا اہتمام

Spread the love

برٹش پاکستانی کرسچن کمیونٹی کامران سہیل چوہدری اور ان کی ٹیم نے کرسمس کے تہوار کے سلسلے میں روچڈیل کے مقامی ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ بین المذاہب اور ثقافتی برادری نے شرکت کی۔ یہ ایوارڈ ان شخصیات کی حوصلہ افزائی کے لیے دیا گیا جنہوں نے سال بھر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

رپورٹ۔عارف چوہدری

برٹش پاکستانی کرسچن کمیونٹی آف گریٹ برطانیہ کامران سہیل چوہدری اور ان کی ٹیم نے کرسمس کے تہوار کے سلسلے میں روچڈیل کے مقامی ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ بین المذاہب اور ثقافتی برادری نے شرکت کی۔ حوصلہ افزائی پر نوازا گیا۔ فادر فلک شیر، عرفان ضیاء چوہدری، کرن- عاطف چوہدری- الیاس مسیح سہوترا- شہزاد نسیم- ڈیرل ایڈون- پال جانسن، شازیہ، مسز پرویز، ماہا اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ رنگا رنگ تقریب کی میزبانی کرن اور کرسٹوفر نے چار چاند میں شاندار طریقے سے کی۔ ماحول کو مزید رنگین بنانے کے لیے کرسمس کے گانے بجائے گئے اور تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع خصوصی کھانوں سے کی گئی۔ اس موقع پر فادر فلک شیر نے کہا کہ برطانیہ بھر میں مقیم پاکستانی مسیحی برادری نے شرکت کرکے تہوار کی خوشیاں منائیں۔ عرفان ضیاء چوہدری نے کہا کہ مسیحی برادری نے مختلف مکاتب فکر اور ثقافت کے لوگوں کو اکٹھا کیا۔ برطانیہ میں رہنے والی مسیحی برادری کو اپنی شناخت دوسری کمیونٹیز کے ساتھ کرنی چاہیے۔ تقریب کے میزبان چوہدری کامران سہیل نے کہا کہ آج ہم نے پاکستانیوں کے علاوہ تمام مذاہب کے لوگوں کو تقریب میں مدعو کرنے کی کوشش کی۔ مزید کہا گیا کہ یہ ایوارڈ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کرسچن کمیونٹی اور دیگر افراد کو دیا گیا جنہوں نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا – نجوون کرن نے کہا کہ پاکستانی نرسوں نے بین المذاہب کمیونٹی کے ساتھ مل کر تقریب کا لطف اٹھایا – پال جانسن نے کہا کہ یہ کمیونٹی کی خدمت میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈ دینا کمیونٹی کے لیے ایک اچھا اقدام ہے۔ ہم نے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کی ہے کیونکہ وہ ہمارا مستقبل ہیں۔ مہا نے کہا کہ ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جانا چاہئے جس سے ایک دوسرے کے ساتھ باہمی بات چیت کا موقع ملے۔ شازیہ اور مسز پرویز نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی ضروریات پوری کرنی چاہئیں۔ تقریب کا انعقاد ایک اچھی کوشش تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں