شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت۔عائشہ اکبر

Spread the love

دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔معروف سوشل ورکر

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو ملک اور قوم کیلئے باعث نقصان ہے یاد رہے کہ گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر خودکش حملے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے جاں بحق افراد کا تعلق نورک مرسی خیل سے بتایا جاتا ہے جن کی شناخت سید اللہ اور غنی کے نام سے ہوئی ہے۔ معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور زخمی افراد کو اللہ تعالی جلد صحت یابی نصیب فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں