گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ یکم جنوری سے صوبے میں پلاسٹک کے استعمال، خریدو فروخت پر مکمل پابندی عائد ہوگی، 31 دسمبر تک پلاسٹک سٹاک کو ختم کیاجائے، تلف یاکمپنیوں کو واپس کریں، یکم جنوری کو کوئی پلاسٹک گلگت شہر میں نظر نہیں آنا چاہئے، متبادل کاروبار کیلئے صوبائی حکومت نے تاجروں کو آسان شرائط پر قرضے دینے کی منظوری دی ہے اس سلسلے میں GB رول سپورٹ پروگرام نے تین طرح کے قرضوں کی فراہمی کیلئے تیاری مکمل کرلی ہے، 5 لاکھ تک خواتین انجمنوں کو ترجیحی بنیادوں پر قرضے دیے جائیں گے جو محلہ سطح پر کپڑوں کے تھیلے بنائیں گے، 10 لاکھ تک ہول سیلر ز تاجروں کو قرضوں کی فراہمی ہوگی جبکہ 95 لاکھ روپے ڈیگریبل یونٹ کے انسٹالیشن کیلئے دئے جائیں گے، تاجر حضرات سہولت سے فائدہ اٹھائیں، اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پلاسٹک کے استعمال پر عملاٌ ؑعملدرآمد کریں، پلاسٹک کی وجہ سے کینسر جیسے موذی امرض کا پھیلاو، ماحولیاتی آلودگی اور گندگی کے باعث بننے کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے چھوٹے ندی نالوں میں پلاسٹک کی وجہ سے پانی کے سپلائی میں رکاوٹوں کا باعث بن رہا ہے گلگت شہر سے ہم پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کا اطلاق کریں گے تاکہ صوبائی ہیڈ کوآرٹر ہونے سے دیگر اضلاع کیلئے رول ماڈل ثابت ہوسکے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں دربار ہال میں ضلعی انتظامیہ آفیسران، محکمہ تحفظ ماحولیات، گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے نمائندوں اور تاجربرادری پرمشتمل مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کے استعمال پر ہر حال میں پابندی ہوگی، ایک اندازے کے مطابق صفائی کے گلگت شہرسے روزانہ 80 ٹن سے زیادہ پلاسٹک، پلاسٹک کے استعمال شدہ اشیائے جمع ہوتے ہیں جن کو جلانے ماحویاتی آلودگی کے ساتھ انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں پلاسٹک، ٹائر، پرانے جوتے اور کچہرہ جلانے سے پیدا ہونے والا دھواں انسانوں میں گلے، پھیپھڑے، آنکھ، اور دل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے اس لئے حکومت نے فیصلہ کیاکہ پلاسٹک کے استعمال اور اسکے خریدو فروخت پر پابندی عائد کی ہے ضلعی انتظامیہ مقامی تاجر تنظیموں کے مثبت تعاون سے پابندی پر مکمل عملدرآمد کریں گے، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے آفیسران، مجسٹریٹس، انجمن تاجران کے نمائندوں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے سینئر ممبران بھی شریک تھے، شرکائے اجلاس نے اپنے اپنے خیالات کا کھل کا اظہار کیا، پلاسٹک پر پابندی لگنے کے بعد متاثرہ تاجروں کے نقصان کے ازالے، کپڑوں کے تھیلوں کیلئے دی جانے والی قرضے، اور دیگر اہم مسائل پر گفت و شنید ہوئی، اسسٹنٹ کمشنر نے باریک بینی کے ساتھ اجلاس کو آگاہ کیا، انہوں نے متاثرہ تاجروں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے جانب تعاون کی یقینی دہانی کرائی، اجلاس کے آخر میں تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی حامی بھری اور کہا کہ ہمیں کوئی مسئلہ درپیش ہوا توضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں گے۔
