گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے میونسپل بلڈنگ انسپکٹرز کو احکامات دئے ہیں کہ وہ اپنے اپنے سیکٹر میں NOC کے بغیر کمرشل اور نجی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کاروائی تیز کریں، اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، پیشہ وارانہ کام میں غفلت اور لاپرواہی ناقابل برداشت ہے جو بھی بلڈنگ انسپکٹر بہتر کارکردگی دے گا ادارے کے جانب سے بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز میونسپل بلڈنگ انسپکٹرز کے ساتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بلڈنگ انسپکٹرز کو تاکید کی کہ کوئی بھی شخص قانونی تقاضے پورے کئے بغیر تعمیرات کرے گا اسکو ادارے کے جانب سے نوٹس دیں، جواب نہ دینے کی صورت میں بزریعہ مجسٹریٹ کاروائی کریں، اگر پھر بھی نہیں مانا تو میں خود متعلقہ جگہ پہنچ جاونگا اور بلڈنگ انسپکٹر کے ہمراہ خو د کاروائی کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں این او سی کے بغیر تعمیرات پر پابندی عائد ہے بلڈنگ انسپکٹر روزانہ کے بنیادوں پر اپنے اپنے سیکٹرز میں تعمیرات کا خو د معائنہ کریں۔ اس سے قبل مختلف بلڈنگ انسپکٹرز نے اپنے سیکٹرزکے کارکردگی اور درپیش مشکلات کے حل کیلئے آگا ہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ادارے کے جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جو بھی اہلکار بہتر کارکردگی دیکھائے گا ادارہ اسے نقد انعام سمیت تعریفی اسناد سے نوازے گا۔ اجلاس کے اختتامیہ لمحات کے موقع پر انہوں نے میٹ انسپکٹرڈاکٹر مشتاق عالم، انکروچمنٹ انسپکٹر منظورحسین اور بلڈنگ انسپکٹر محمد سعید کو کیش ایوارڈسے نوازا۔ اور ایک پیغام دیا کہ جو بھی سٹاف بہتر کارکردگی دیکھائے گا ادارہ کے جانب حوصلہ افزائی کریں گے۔
