توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کرنے والے انقلاب نہیں لا سکتے۔چوہدری فیاض ظفر

Spread the love

جب عام انتخابات کا بگل بجے گا پی ٹی ائی والوں کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا۔رہنما پاکستان مسلم لیگ ن

اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماچوہدری فیا ض ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان کو بتانا چاہتے ہیں کہ توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کر نے والے انقلاب نہیں لا سکتے۔عمران خان خیبر پختوانخواہ اور پنجاب میں قائم حکومتوں کے وسائل کے بل بوتے پر اپنی جماعت کی آبیاری کر رہے ہیں۔جب عام انتخابات کا بگل بجے گا پی ٹی آئی والوں کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری فیا ض ظفر نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اپنی سیاست کا نہیں سوچا بلکہ ریاست کو بچانے کیلئے وفاق میں حکومت کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھائی۔عمران خان اور ان کے حواریوں کی تو کوشش ہے کہ پاکستان میں بھی سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہو لیکن ان کی ساری منفی خواہشیں دم توڑجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف سے پروگرام کیلئے جو معاہدے کئے ان کی پاسداری نہیں کی گئی جس کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہوا۔آئی ایم ایف سے کسی سیاسی جماعت کے نام پر نہیں بلکہ پاکستان کے نام پر معاہدہ ہوتا ہے اور ان شا اللہ ہم عالمی اداروں سے کئے جانے والے معاہدوں کی نہ صرف پاسداری کریں گے بلکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں