افغان حکام خواتین کی اعلیٰ تعلیم سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کریں۔پاکستان

Spread the love

اسلامی تعلیمات کے مطابق ہر مرد و عورت کو تعلیم کا حق حاصل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

اسلام آباد:(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم معطل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم کی معطلی سے مایوسی ہوئی، اس معاملے پر پاکستان کا مؤقف مستقل اور واضح ہے۔ترجمان نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ہر مرد و عورت کو تعلیم کا حق حاصل ہے لہٰذا افغان حکام اپنے فیصلے پرنظرثانی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں