آئی جی پنجاب نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا،چیف سیکرٹری بھی تبدیل

Spread the love

وفاقی حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی کو آئی جی تعینات نہیں کیا گیا۔

لاہور:(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا جبکہ وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل کر دیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت آئی جی کے لیے 3 افسران کے نام کا پینل وفاق کو بھجوا چکی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی کو آئی جی تعینات نہیں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کو بھیجے گئے افسران میں فیاض دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر کے نام شامل ہیں۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل کر دیا ہے اور ان کی جگہ محمد عبداللہ خان سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں