وزیراعظم کے دورے میں انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں، متاثرین کی مدد اور تباہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی پر بریفنگ دی جائے گی۔
اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آج سندھ کے ضلع خیرپور کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف خیر پور کے دورے کے دوران ضلع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔وزیراعظم کے دورے میں انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں، متاثرین کی مدد اور تباہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ وزیراعظم امدادی کاموں کاجائزہ لیں گے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔
