بلاول بھٹو کی گرفتاری کی خبریں جھوٹ اور حقائق کے منافی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ

Spread the love

وزیر خارجہ کی گرفتاری کے سوال کی کسی سنجیدہ صحافی سے توقع نہیں تھی۔ممتاز زہرہ بلوچ

اسلام آباد:(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کی خبروں کو  جھوٹ قرار دیدیا۔ہفتہ وار بریفنگ  میں ترجمان دفتر  خارجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کی خبر جھوٹ اور حقائق کے منافی ہے، گرفتاری کے سوال کی کسی سنجیدہ صحافی سے توقع نہیں تھی۔ترجمان نے بتایا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 6 ماہ میں 16 ممالک کے دورے کیے جن میں وزیرخارجہ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، سوئٹرزرلینڈ، ترکی، ازبکستان،  امریکا،  جرمنی، مصر،  انڈونیشیا،  سنگاپور  اور  کمبوڈیا کا بھی دورہ کیا۔
افغانستان سے متعلق سوال پر  ترجمان  نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی ناقابل قبول ہے۔مقبوضہ کشمیر پر ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت ایک عرصے سے کشمیریوں کو مسلسل ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہاہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں