مسلم ھینڈز کی جانب سےوزیرآباد اور سوھدرہ کے مسیحی خاندانوں میں کرسمس تحائف تقسیم کی تقریب

Spread the love

وزیرآباد ( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز )انسانی رشتوں کا تقدس رضائے الہی کے حصول کا زینہ ھے. محبت و یگانگت کے فروغ سے اقوام عالم میں دوریاں ختم کرنے میں مدد ملے گی. حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات اسلام کے آفاقی منشور سے ھم آہنگ ھیں. ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر وزیرآباد نویدالاسلام نے حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر مسلم ھینڈز کی جانب سےوزیرآباد اور سوھدرہ کے مسیحی خاندانوں میں کرسمس تحائف تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کیا. انجمن بہبود مریضوں کے صدر ناصر محمود اللہ والے اور مسلم ھینڈز کے ایریا مینجر رانا عمر فاروق نے کہا کہ مذہب اور رنگ نسل کی تفریق سے بالا تر ھو کر انسانی برادری کی خدمت مسلم ھینڈز کا منفرد اعزاز ھے. اس موقع پر مسلم ھینڈز کی جانب سے سوھدرہ اور وزیرآباد کے 120 مسیحی خاندانوں میں لاکھوں روپے مالیت کے راشن پیک، انجمن بہبود مریضاں کی جانب سے دو ھزار روپے اور جماعت اسلامی کی جانب سے ایک ھزار روپے فی خاندان نقد تقسیم کئے گئے. اس موقع پر افتحار حسین صدیقی،مسلم ھینڈز کے پبلک ریلیشن آفیسرطارق جاویدملک الخدمت فاونڈیشن کے صدر ڈاکٹر حبیب اللہ.ایم ایس ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال ڈاکٹر جاوہد اکرم ڈاکٹ نعیم اللہ اوردیگر سماجی شخصیات بھی موجود تھیں.مسیحی برادری کے ترجمان نے کہا مسلمان بھائیوں کی جانب سے مسیحی قوم سے اظہار محبت ھمارے لئے باعث اعزاز ھے اور ضرورت مند خاندانوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنا انسان دوستی کی اعلی روایت ھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں