گلگت (پ ر) تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد نے کہاکہ اشیائے خوردنو ش کی قیمتوں میں خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی سیکٹر مجسٹریٹس گرانفروشو ں کو لگام دینے کیلئے اپنے اپنے سیکٹرز میں مانیٹرنگ تیز کریں، انجمن تاجران، بازار کمیٹی اور ہول سیلرز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور سرکای نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے اپنا کرداراداکریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اشیائے خور دونوش میں ماہانہ نظر ثانی کے سلسلے میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے خصوصی اجلاسے خطاب کرتے ہوئے کیا، انکا کہناتھا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے فیصلوں پر مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، ایک نظام کے تحت تاجر برادری عوام کیساتھ لین دین قائم رکھتی ہے جسکی وجہ خود ساختہ مہنگائی پرقابو پانے میں مدد ملتی ہے ناجائز منافع خوری حرام ہے گرانفروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے تاجر تنظیمیں پرائس کنٹرول کمیٹی کے فیصلو ں پر عملدر آمد یقینی بنائیں، اس سے قبل اسسٹنٹ سیکریٹری پرائس کنٹرول کمیٹی سیف الملوک نے ماہانہ سروے رپورٹ پیش کیا، اور اشیائے خوردنو ش کے قیمتوں میں استحکام دینے کیلئے تجاویز دیں، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ و بلدیہ عظمیٰ کے کے آفیسران، سیکٹر مجسٹریٹس، سینئر تاجرراہنماوں، انجمن تاجران رجسٹرڈ کے نمائندے، سابقہ کونسلرز، اور نمبردار شریک ہوئے، تاجروں نے اپنی اپنی تجاویزمیں کہا کہ ملک کے طول و عرض میں مہنگائی کیو جہ سے کاروبار مندی کاشکا ر ہے، پنجاب سے گلگت اشیائے خوردنوش پہنچانے کیلئے کرائیوں کے مد میں بھاری پیسوں کا بوجھ پڑتا ہے، اسکے باوجود ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کررہے ہیں، عوام کو گھر کے دہلیز پر کھانے پینے کے اشیاء پہنچارہے ہیں، ہم نے ہمیشہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ساتھ تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون کریں گے۔ تحصیلدار مختار احمد نے اشیائے خور دہ نوش کے نظر ثانی نرخناموں کی منظوری دیتے ہوئے تمام شرکائے اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔
