میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کا قصائیوں کے خلاف زبردست کاروائی

Spread the love

گلگت (پ ر) میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کا قصائیوں کے خلاف زبردست کاروائی،گوشت کے نرخناموں سے زائد پیسوں کی وصولی پر بھاری جرمانے کئے ناقص صفائی پر پولٹری مالکان کو بھی نوٹسز کئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے میونسپل پولیس فورس جوانوں کے ہمراہ عوامی شکایات پر شہر کے درجن بھر گوشت کے دکانوں پر اچانک چھاپے ماے، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ریٹ لسٹ کیخلاف ورزی پر دو قصائیوں کے دکانوں کوسیلاور پانچ گوشت مالکان پربھاری جرمانے کئے جبکہ چھ پولٹری شاپس پر ناقص صفائی پر جرمانے عائد کئے انہوں نے موقع پر کہا کہ زائد منافع خوری اور دھوکہ دیکر عوام سے زائد پیسوں کی وصولی قابل سزا جرم ہے پولٹری مالکان اپنے دکانوں کی صفائی یقینی بنائیں، بصورت دیکر دکانوں کوسیل کریں گے واضح رہے عوامی شکایات پر روزانہ کے بنیادوں پر گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں