ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں۔فواد چوہدری

Spread the love

آئین کا احترام کریں اور عوام کو حکومت چننے کا حق دیا جائے۔رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد:(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی لیڈر شپ کے چہرے عوام کے دشمن ہیں، ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں،عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں، قوم ایسے کرداروں اور سہولت کاروں کو معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آئین کا احترام کریں اور عوام کو حکومت چننے کا حق دیا جائے، عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں