اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔محمد نادر خان

Spread the love

پولیس اہلکاروں نے اپنے لہو کا نذرانہ دیکر دہشتگردوں کو روکا۔معروف سماجی ورکر

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے لہو کا نذرانہ دیکر دہشتگردوں کو روکا جو قابل فخر اور قابل تعریف ہے پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے میں کردار ادا کریں تا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے۔ معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی دھماکہ میں شہید پولیس اہلکار کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالی زخمی پولیس اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں