پشاور،ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی پر تقریب کے دوران فائرنگ۔

Spread the love

محمود جان پشاور کے علاقے ریگی میں لائیو اسٹاک سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پشاور میں ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی پر فائرنگ کی گئی جس میں وہ محفوظ رہے۔ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا  اسمبلی محمود  جان کاکہنا ہےکہ وہ پشاور کے علاقے ریگی میں لائیو اسٹاک سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ان کے محافظوں  نے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی جس سے وہ فرار  ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں