ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال کون ہیں۔

Spread the love

ریحام نے مرزا بلال کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بالآخر میں نے ایک ایسا شخص تلاش کرلیا جس پر میں بھروسہ کرسکتی ہوں۔ریحام خان کی ٹوئٹ

نیو یارک(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی دوسری اہلیہ اور  صحافی ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔ریحام خان کی جانب سے  ٹوئٹر  پر شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کا تعارف کروایا گیا، ریحام نے بلال کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بالآخر میں نے ایک ایسا شخص تلاش کرلیا جس پر میں بھروسہ کرسکتی ہوں۔اگر بات کریں ریحام خان کے تیسرے شوہر کی تو مرزا بلال بیگ سوشل میڈیا پر اپنے تعارف میں خود کو ممیکری آرٹسٹ، طنز نگار، اداکار اور ماڈل بتاتے ہیں جبکہ مرزا بلال بیگ ٹک ٹاکر بھی ہیں۔مرزا بلال بیگ نے مختلف پاکستانی نجی چینل کے پیروڈی شوز اور اشتہارات میں بھی کام کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ ریحام کی مرزا  بلال سے یہ تیسری شادی ہے اس سے قبل ان کی دو شادیاں طلاق پر ختم ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں