اللہ تعالی شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن
ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی وجہ سے عوام میں خوف پھیل چکی ہے دہشت گردی کے رکھ تھام کیلئے ہم سب کو متفق ہونے کی ضرورت ہے تا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے۔ پولیس کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی زخمی پولیس اہلکاروں کو صحت یابی نصیب فرمائے۔آمین
