پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اداروں کو مضبوط کیا ہے، خان بلوچ

Spread the love

تاندلیانوالہ(نوراحمد کھوکھر)
پاکستان تحریک انصاف ملکِ پاکستان میں عام آدمی خصوصاً نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے جس پر چل کر وہ اپنا مستقبل روشن کر سکتے ہیں یہ وہ واحد جماعت ہے جس نے اداروں کو مضبوط کیا ہے اور ملک سے کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کے لئےدن رات کوشش کر رہی ہے پاکستان تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت نوجوانوں کے اندر قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں بروۓ کار لانے کے مواقع مل رہے ہیں
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار ایم این اے حلقہ این اے97 میاں محمد یاسر خان بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ
وہ وقت دور نہیں جب پاکستان تحریک انصاف اس خطے پر دوبارہ حکومت قائم کرے گی
یہ ہمارے قائد کی لازوال قربانیوں اور طویل جدوجہد کی درخشندہ مثال ہے
عمران خاں نے پاکستان کے سیاسی مستقبل کو دور اندیشی سے دیکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تھی اور اب یہ پارٹی موسم کی سختیاں اور زمانے کا اتار چڑھاؤ دیکھتے دیکھتے ایک مقبول سیاسی یونیورسٹی بن چکی ہے
یہی وجہ ہے کہ ہر دور میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حکمران جماعتوں کو مختلف انقلابی اصلاحات اور شفارشات پیش کی جاتی رہیں لیکن افسوس ان نام نہاد حکمران خاندانوں نے ملکی پالیسیوں میں بہتری لانے کی بجائے اپنی خاندانی پالیسیوں کو استحکام و دوام بخشا اور ہر منفی حربہ استعمال کیا کہ یہ جماعت آ گے نا بڑھے
اس کے باوجود تحریک میں کوئی کمی نہیں آ ئی اور آ ج دنیا میں پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے اور ملکی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ نیب نے سب سے زیادہ ریکوریاں پی ٹی آئی دور میں کی ہیں اور ادارے بھی مضبوط ہوئے ہیں عمران خاں ملکی تاریخ کا واحد وزیراعظم ہے جس نے بڑے بڑے مگر مچھوں ہر ہاتھ ڈال کر ان سے ملکی کرپشن کا پیسہ نکلوایا وہ وقت دور نہیں جب ملک اندھیروں سے نکل کر دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا جوکام عمران خاں کر رہا ہے اس کا فائدہ ہماری آنیوالی نسلوں کو ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں