ثنا میر نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی میں شمولیت سے معذرت کرلی۔

Spread the love

کمنٹری اور فیکا کے پلیٹ فارم سے کرکٹ کیلئے آواز بلند کرتی رہوں گی۔سابق کپتان

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی میں شمولیت سے معذرت کرلی۔ثنا میر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی میں نام شامل کرنے پر مشکور ہوں۔ثنا میر نے کہا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی میں نام شامل کرنے پر مشکور ہوں، مبارکباد دینے والوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ثنا میر نے کہا کہ کمنٹری اور فیکا کے پلیٹ فارم سے کرکٹ کیلئے آواز بلند کرتی رہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں