کامل علی آغا نے پارٹی قائدین کی کردار کشی اور انکو سیاسی نشانہ بنایا۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختونخواہ
پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے سینٹر کامل علی آغا کو پارٹی کے بنیادی رکنیت سے فارغ کرنے پر خیر مقدم کیا۔مسلم لیگ ق مرکزی جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ کی جانب سے پنجاب کے جنرل سیکرٹری و سینٹر کامل علی آغا کی پارٹی رکنیت سے فارغ کرنے کو خوش آئین قرار دیا۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پارٹی میں کسی بھی کارکن یا عہدیدار کو اپنی ائینی حد سے تجاوز کرنے کا اختیار نہی۔
کامل علی آغا نے اپنے قد کاٹ سے بڑھنے کی کوشش کی۔انہوں نے مسلم لیگ ق مرکزی قائد صدر چوھدری شجاعت حسین کے عزت و مرتبے اور پارٹی ڈسپلین کو شدید نقصان پہنچایا۔کامل علی آغا نے آج سے چند ماہ قبل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ھوئے اپنے عہدے کا غیر ائینی اور غیر قانونی طور پر استعمال کرتے ھوئے لاہور میں پارٹی اجلاس غیر ائینی طور پر بلاکر ایک غیر ائینی قرارداد منظور کرواکر۔ مسلم لیگ ق مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین صاحب کو انکے آئینی عہدہ سے ھٹانے کی کوشش کی گئی۔مسلم لیگ ق مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی جانب سے کامل علی آغا کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر دو دفعہ شوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے مگر کامل علی آغا نے شوکاز نوٹس پر خاموشی اختیار کی اور کوئی جواب نہی دیا۔کامل علی آغا وقت فوقت اخبار اور ملک بھر کے نجی ٹی وی چینل پر مسلم لیگ ق مرکزی صدر اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ھوئے پارٹی قائدین کی کردار کشی اور انکو سیاسی نشانہ بنایا۔آج مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے مرکزی صدر چوھدری شجاعت حسین کی خصوصی ھدایات پر کامل علی آغا کی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل اور تمام عہدے کو کالعدم قرار دے دیا۔یاد رھے آج سے چند ماہ قبل عمران خان نیازی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے بعد پنجاب کی سیاسی صورتحال پر کامل علی آغا نے پارٹی وفاداری سے انحراف کرتے ھوئے مسلم لیگ ق اور پارٹی قائدین کے خلاف معاز آرائی پھیلانے میں بڑ چڑکر حصہ لیے بلکہ وہ اوچھے ہاتکنڈہ پر اتر آئے تھے۔
