موسمِ سرما میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) موسم گرما کی طرح موسم سرما میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بلا کسی تعطل کے جاری و ساری ہے۔واپڈا کا محکمہ “سفید ہاتھی”بناساری کی ساری محکماتی سہولیات سمیٹنے کے معاملات میں صف اول میں کھڑا ہے ۔مگرکارکردگی کے لحاظ سے سب سے پچھلی قطار میں بھی شاید ہی کہیں نظر آتا ہو گا۔موسم گرم میں تو چلے مانا جا سکتا ہے۔کہ حکومتی نااہلیوں کی بنا پر مذید ڈیم نہ بنائے جانے اور دن بدن بجلی کی کھپت زیادہ ہونے کے باعث لوڈ شیڈنگ یا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کسی حد تک سمجھ میں آتی ہے۔مگر موسم سرما میں اس طرح کی وقفے وقفے سے بجلی کی آنکھ مچولی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ واپڈا کے محکمے اور حکومتی کارکردگی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ملکی خزانہ خالی ہونے کے باوجود حکومتی نمائیندے، متعلقہ وزیر پانی وبجلی اور محکمہ واپڈا اپنی مراعات کے سلسلے میں کسی قسم کا بھی سمجھوتہ کرنے کے لیئے تیار نہیں ہیں۔اور ڈٹ کر ہر قسم کی سہولیات اور مراعات لیتے رہتے ہیں اور لے رہے ہیں۔اسی طرح ان کو اسی محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی بھی سر انجام دینے چائیں۔کبھی “مینٹیننس”کے نام پر گھنٹوں اعلانیہ و غیر اعلانیہ بجلی بند کر دی جاتی ہے۔تو کبھی”فیڈرز ٹرپ”کا شوشہ چھوڑ کر پورے دن کے لیئے بجلی بند کر دی جاتی ہے۔یوں لگتا ہے۔کہ۔اس وطن عزیز میں جنگل کا قانون رائج ہے۔ایک سروے کے مطابق عوام کی ایک بڑی تعداد نے واپڈا کی نااہلیوں اور بد عنوانیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔کہ اس محکمے میں “چیک اینڈ بیلنس”کا ایسا نظام رائج کیا جائے۔جس کی بدولت اس”سفید ہاتھی”جیسے محکمہ واپڈا کو نکیل ڈال کر نہ صرف اس محکمے سے ہر قسم کی بد عنوانیوں کا سد باب کیا جا سکے۔بلکہ اس محکمے کی کارکردگی کو بھی بہتر بنایا جا سکے۔تاکہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور غیر ضروری آنکھ مچولی سے عوام کو نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں