چیف اکرام الدین کی اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی پرزور مذمت

Spread the love

دہشت گرد تنظیمیں ایک بار پھر ملک بھر میں انتشار پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا

یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے کہا کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیمیں ایک بار پھر ملک بھر میں انتشار پیدا کرنے میں مصروف ہے جو قابل افسوس ہے دہشت گردی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے عوام شدید ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہے انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث طالبان اور دیگر دہشت گرد اور انتہا پسندوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جایے طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں نے ایک بار پھر پاکستان میں دہشت گردی شروع کردی جو ملک و قوم کیلئے بہت بڑا خطرہ ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت، افواج پاکستان ملکر طالبان اور دہشت گرد تنظیموں کیخلاف قانونی کارروائی کرے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی شہید پولیس اہلکار کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالی زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو صحت یابی نصیب کرے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں