ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر کی یونیورسٹی میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت۔ مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ تقریب میں ایڈیشنل رجسٹرار سید اصغر علی شاہ، ڈپٹی رجسٹرار چوہدری عبدالرحمان، چیئرمین شعبہ کیمسٹری اور ریذیڈنٹ آفیسر یونیورسٹی ڈاکٹر عابد امین اور چیئرمین شعبہ فزکس ڈاکٹر حافظ طارق مسعود کی بھی خصوصی شرکت۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری پاکستانی معاشرے کا اہم جزو ہیں جن کی خوشیوں میں شرکت ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے مسیحی ملازمین ان کی ٹیم کا اہم حصہ ہیں جن کی فلاح و بہبود کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ وہ زیادہ محنت سے اپنے فرائض ادا کر سکیں۔
