کوئی قانون پارلیمان کو مدت پوری کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔شیخ رشید

Spread the love

گورنر کا نوٹیفکیشن معطل ہوا ہے منسوخ نہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ

راولپنڈی:(نمائندہ جاوید اقبال)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی قانون پارلیمان کومدت پوری کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ان خیالات کا اظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ شہبازشریف نے بھی بیان حلفی دیا تھا،گورنر کا نوٹیفکیشن آئین شکن، وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں ۔گورنر کا نوٹیفکیشن معطل ہوا ہے منسوخ نہیں، نظریہ ضرورت زندہ ہے فیصلہ50-50 ہے۔’’فضاؤں کے مجھ غریب کوحیات کایہ حکم ہے سمجھ ہراک راز کو مگر فریب کھائے جا.شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت اسلام آباد کے بلدیہ کا الیکشن نہیں کرا رہی،جنرل الیکشن میں کس منہ سے جائیں گے۔انکا ایجنڈا ہے عمران کو نااہل کروائیں گے،الیکشن آگے لے کر جائیں گے،کیئرٹیکر کی مدت بڑھائیں گے۔عوام جائے بھاڑمیں،اپنے کیسزختم کرائیں گے۔ نیب اورایف آئی اے کوجیب کی گھڑی،ہاتھ کی چھڑی بنائیںگے ڈیفالٹ کی پرواہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں