موجودہ ہائبرڈ نظام میں کسی ادارے کی عزت نہیں بچی۔فواد چوہدری

Spread the love

کرمنل جسٹس سسٹم بیٹھ گیا ہے دہشت گردی واپس آگئی معیشت تباہ ہے۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ ہائبرڈ نظام میں کسی ادارے کی عزت نہیں بچی، سینئر ترین بیورو کریٹس کو دفتر میں بند کیا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ ججوں کو ویڈیوز اور آڈیوز کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے، پارلیمان ربڑ سٹیمپ ہے، ایک ٹویٹ پر 45 پرچے ہو رہے ہیں، کرمنل جسٹس سسٹم بیٹھ گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کرمنل جسٹس سسٹم بیٹھ گیا ہے، دہشت گردی واپس آگئی، معیشت تباہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں