صوبائی حکومت کا سردیوں کی تعطیلات ختم کرنے کا فیصلہ افسوناک ہے۔صفدرخان باغی

Spread the love

وزیراعلی کے پی محمود خان وزیر تعلیم کے اس بھونگے اقدام پر فلفور نوٹس لیں۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختونخواہ

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے صوبائی حکومت وزیر تعیلم کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں سردیوں کی تعطیلات ختم کرنے کے فیصلہ کو نہایت افسوناک قرار دیا۔انہوں نے کہا پاکستان کی 75 سال تاریخی میں یہ پہلا موقع ھے کہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں چھٹیاں سردی کی شدت میں اضافے کی بنیاد پر کی جائینگی یعنی تعلیمی سرگرمیاں محکمہ موسمیات کی بنیاد پر جاری رھینگی تو پھر وزیر تعلیم کے اختیارات محکمہ موسمیات کے سپرد کر دئیے جائیں تاکہ نہ رھے بانس اور بجئے بانسری۔مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کو مسترد کرتے ھوئے کہا دسمبر کی شدید سردیوں میں میدانی علاقوں میں پرائمری مڈل اور ھائی سکولز کالجز کے طلب و طلبات کوسردیوں کی صبح سویرے اٹھکر جاننے میں شدید دشواری کا سامنا ھے اور سردیوں کی تعطیلات میں بیشتر فیملی اپنے رشتےداروں سے ملک کے مختلف شہروں دیہاتوں میں جاکر سردیوں کی چھٹیاں انجوائے کرتے ھیں۔انہوں نے کہا صوبائی وزیر تعلیم ، سیکرٹری ،ڈائریکترز اور ای ڈی او صاحبان خود تو صبح 10 سے 11 بجے دفتروں میں ڈبل ڈبل سنٹرل گرم ھیٹرز میں بیٹھ کر گرما گرم چائے بسکٹس کافی سے لطف اندوز ھوتے ھیں اور قوم کے معماروں سرکاری سکول کالجز یونیورسٹی سٹوڈنٹس اس شدید یخ بستہ سردی کے موسم میں شاہراوں پر صبح سویرے منفی درجات حرارت کی سردی کے موسم پر بس سٹاپ پر کھجل خوار ھو رھے ھین۔صوبائی تعلیمی سرگرمیاں کو موسم سرما کی چھٹیاں محکمہ موسمیات اور شدید برف باری سے منسلک کرنے کو افسناک اقدام قرار دیتا ھوں۔صوبائی حکومت وزیر تعلیم کے اس فرسودہ اقدام پر اردو کی وہ مشہور کہاوت یاد اگئی، ھر شاخ پر آلو کے پٹے بیھٹے ھیں انجام گلستان کیا ھوگا۔سردیوں کی تعطیلات محکمہ موسمیات کے فیصلےکے پیش نظر سردیوں کی چھٹیاں منسوخ کی جانا سمجھ سے بالاتر ھے۔
صفدر خان باغی نے کہا صوبائی حکومت وزیر تعلیم نے سرکاری سکولز کالجز یونیورسٹی کی عام تعطیلات کا اعلامیہ جاری کرتے ھوئے بتایا کہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تو خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بھی چھٹیاں دی جائیں گی جبکہ پہاڑی علاقوں میں بدستور یکم جنوری سے 15 فروری تک چھٹیاں ہوں گی۔انہوں نے کہا صوبائی وزیر تعلیم کا سردیوں کی چھٹیاں کے حوالے خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں کی تعطیلات کا اعلامیہ ایک بھونگا غیر سنجیدہ اعلامیہ اور اقدام ھے۔ھمیشہ ھر سال میں دسمبر جنوری میں سردیوں کی تعطیلات دی جاتی رھی ھے اب نہ دینا سمجھ سے باہر ھے وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان وزیر تعلیم کے اس بھونگے اقدام پر فلفور نوٹس لیں اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں کے سکولز کالجز یونیورسٹی کو سردیوں کی تعطیلات کا فلفور اعلان کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں