برطانیہ کی ممتاز مذہبی سماجی شخصیت چودھری امین مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

Spread the love

بر طانیہ کی ممتاز مزہبی سماجی شخصیت چودھری امین مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے انکا نمازہ جنازہ نارتھ مانچسٹر جامع مسجد ووڈ سٹریٹ میں 27 دسمبر نمازہ ظہر کے بعد ادا کی جائے گی – بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئ۔ اک شخص سارے شہر کو ویراں کر گیا مانچسٹر (عارف چودھری)۔ زندگی بنی نوع انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی عطا کرتا ھے موت کے اختیار کا مالک بھی وہی ہوتا ہے – بر طانیہ کی ممتاز سماجی کاروباری شخصیت چودھری امیں مختصر علالت کے بعد نارتھ مانچسٹر ہسپتال میں انتقال کر گئے انہوں نے ھمیشہ پاکستان اور بر طانیہ میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ انتہائ شفیق اور دل میں دوسروں کا درد رکھنے وال شخصیت تھے ہیڈرز فیلڈ کی مشہور کاروبار سپورٹس سے محبت کر نے والی شخصیت محمد ندیم کے چاچا جان اور محمد سلیم -محمد وسیم کے والد تھے انکی اچانک وفات پر سینئر صحافی چئیرمین پریس کلب انٹرنیشنل پاکستان بر طاننیہ چودھری عارف پندھیر – سابق مئیر راچڈیل عاصم رشید مئیر بری شاہینہ ہارون – مئیر راچڈیل علی احمد بر طانیہ کے ممتاز قانون دان بیرسٹر امجد ملک ایسوسی ایشن آف پاکستان فزیشن اینڈ سرجن کے بانی اور چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر عبدالحفیظ -ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان – ڈپٹی مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان -کاروباری شخصیات – حاجی خالد -محمد بابر -رانا امتیاز احمد -نسیم اللہ خان -محمد سعید-ضرار افضل ملک-فواد افضل ملک -ذولفقار علی چوہان صدر پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ ملک عمران خلیل کیو ڈی ایس انٹر نیشنل فورم کے سر پرست محمد اسحاق عزیز -حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں سرمایہ کاری کے اعزازی ایڈوائزر شہر یار خاں -نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید قریشی -نے دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کے خاندان دوست احباب اور قریبی عزیزو اقارب کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین اور دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں