قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم سیاستدان تھے۔منیبہ بیگ

Spread the love

قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔کوآرڈینیٹر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات

لاہور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کی کوآرڈینیٹر منیبہ بیگ نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج انتہائی عقیدت و احترام اور ملی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند کے مسلمان عظیم قائد کی بدولت آج آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں یاد رہے کہ قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنی اظہار خیال میں منیبہ بیگ نے کہا کہ کسی کو معلوم نہ تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح برصغیر کے مسلمانوں کی زندگی تبدیل کر دے گا اپنی انتھک جدوجہد بہترین قیادت اصولوں پر ڈٹے رہنے والی شخصیت نے وہ کارنامہ سرانجام کر دکھایا جو رہتی دنیا تک مسلمانوں کیلئے یادگار رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں اور ان کیلئے دعا گوہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں