قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن
ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے آج قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش کا دن جوش و جذبے اور عقیدت سے منایا جا رہا ہے انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کیخلاف تمام سازشوں کے خاتمے کیلئے ہم متحد رہیں گے بھارت ہماری ترقی سب سے بڑی رکاوٹ ہے انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے مزید کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے بحیثیت قوم یہ عہد کرے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں پر عمل کریں گے
