قائداعظم نے ہمیں پاکستان جیسا خوبصورت اور انمول تحفہ دیا۔چیف اکرام الدین

Spread the love

قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات پر ہم سب کو عمل کرنے کی ضرورت ہے۔انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا

یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے کہا کہ ملک بھر میں آج 25 دسمبر یوم پیدائش قائد اعظم محمد علی جناح پوری ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں جناح پونجا کے گھر جنم لیا، ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882 میں کیا اور اعلی تعلیم کے حصول کے لیے 1893 میں انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں سے 1896 سے بیرسٹری کی تعلیم مکمل کرکے واپس وطن آگئے۔
قائد اعظم نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1906 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت سے کیا اور 1913 میں انہوں نے آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور خود مختار ہندوستان میں مسلمانوں کے سیاسی حقوق کے تحفظ کی خاطر چودہ نکات پیش کیے۔
قائد اعظم نے برصغیر کی تاریخ میں ایک نئی تاریخ رقم کردی اور مسلمانوں کی ایسی قیادت کی کہ پاکستان دنیا کے نقسشے پر وجود میں آگیا، یہ قائد اعظم ہی تھے جن کی قیادت میں مسلمانوں نے نہ صرف برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی بلکہ ایک نیا ملک پاکستان بھی حاصل کیا تھا۔قائد اعظم پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے ، محمد علی جناح کی زندگی جرات، انتھک محنت، دیانت داری، عزم مصمم اور حق گوئی کا حسین امتزاج تھی۔ قائد اعظم نے ہمیشہ دو ٹوک موقف اختیار کیا۔مسلمانوں کے حقوق اور علیحدہ وطن کی جدوجہد نے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کیے اور 1930 میں وہ تپ دق کے مرض میں مبتلا ہوگئے جسے انہوں نے اپنی بہن محترمہ جناح اور چند رفقاء کے علاوہ سب سے چھپائے رکھا۔قیام پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948 کو اس عظیم رہنما نے بلوچستان کے علاقے زیارت میں وفات پائی اور آپ کی تدفین کراچی میں ہوئی جہاں آپ کا مزار آج بھی واقع ہے۔قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے اظہار خیال میں انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں پاکستان جیسا خوبصورت اور انمول تحفہ دیا قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت ہمارے لیے کسی رول ماڈل سے کم نہیں ہے اللہ تبارک و تعالی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی انکی مغفرت نصیب فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں