مردان میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

Spread the love

لاشوں کو ڈسٹرکٹ کاٹلنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مردان(کرائم رپورٹ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق کاٹلنگ بابوزئی میں مسلح افراد نے گھر گھس ماں بیٹا اور بیٹی کو قتل کردیا۔مردان کے علاقے کاٹلنگ بابو زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ کاٹلنگ اسپتال منتقل کردیا، جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک واضح نہیں ہوا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، یا ڈکیتی کو کوئی واردات ہے، مرنے والوں کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، اور واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے، جب کہ علاقے کا سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں