
جہلم(اختر شاہ عارف) آج قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر الحقیق ہال المرکزجہلم میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں المرکز جہلم کی ذیلی تنظیموں ڈی سی رجسٹرڈ المرکزجہلم اور ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم کے عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس تقریب کا اہتمام ڈاکٹر شہزانہ امتیاز صدر ایم سی ڈبلیو اے اور ڈاکٹر شاہد تنویر صدر سی ڈی سی المرکزجہلم نے کیا تھا۔کیک کاٹنے سے پہلے تمام شرکاء نے قائد اعظم کے حوالے سے ایک مشہور نغمہ مل کر گا کر قائد اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔جس کے بول تھے”یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران۔۔اے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان”کیک کاٹنے کے بعد ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شیبا ہاشمی،میجر(ر) ذرغون گل خان،فرزانہ اجمل،سیداختر علی شاہ اور دیگر خواتین و حضرات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔کہ قائد اعظم محمد علی جناح صحیح معنوں میں ایک نڈر اور بااصول انسان تھے۔پاکستان کے حصول کے لیئے انہوں نے جس لگن محنت اور شب وروز کام کیا۔یہ اسی کا ثمر ہے۔کہ آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔انہوں نے انگریزوں اور ہندوؤں کی سخت مخالفت کے باوجود پاکستان کے حصول کے لیئے دن رات کام کیا۔انہوں نے اپنی بیماری کی بھی پرواہ نہ کی۔اب ضرورت اس امر کی ہے۔کہ ہم ان کے سنہرے اصولوں پر چلتے ہوئے پاکستان کی تعمیر وترقی کے لیئے تمام ذاتی اختلافات بھلا کر دن رات محنت کریں۔ تا کہ پاکستان اقوام عالم میں ایک نمایاں مقام حاصل کر سکے۔اس تقریب کے دیگر عہدیداران و ممبران میں چوہدری جاوید اقبال،شاہد جلیل سیٹھی،استاد عبد الرحمن مانی،محمد امین میر،فلک ناز سیٹھی،ڈاکٹر شیبا اکرم ہاشمی،اور دیگ خواتین وحضرات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب کے اختتام پر ایک پرتکلف چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ھس کے بعد یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
