محمد ارشد احمد مرزا سینئیر نائب صدر اول سی ڈی سی المرکزجہلم کے بیٹے کی دعوت ولیمہ

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف)سی ڈی سی المرکزجہلم کے سینیئر نائب صدر اول محمد ارشد احمد مرزا کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب آج”الحسن مارکی”نزد سٹی ہاؤسنگ جہلم میں ہوئی۔دعوت ولیمہ کی اس تقریب میں “سی ڈی سی المرکزجہلم” اور “جہلم فورم” جیسی مشہور فلاحی تنظیموں کے ممبران و عہدیداران کے علاوہ شہر بھر کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔دعوت ولیمہ میں پرتکلف اور انتہائی لذیذ ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ محمد ارشد احمد مرزا نے تمام مہمانوں کا ان کے پاس جا کر فرداً فرداً شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا۔کہ یہ ان کے لیئے انتہائی خوشی کا مقام اور اعزاز کی بات ہے۔کہ تمام شرکاء نے ان کی اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے ان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکت کی۔اور اس تقریب کو رونق بخشی۔
یاد رہے کہ محمد ارشد احمد مرزا کا تعلق مشہور و معروف وکیل مرزا عبدالغفور مرحوم کے خاندان سے ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں