قائداعظم محمد علی جناح سچائی محبت اور جدوجہد کی عملی تصویر تھے۔ڈپٹی کمشنر کا پیغام
اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر عرفا ن علی کاٹھیا نے یوم قائد اعظم محمد علی جناح پر اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بابا ئے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے تاریخ کے دھارے کا رخ بدل کر حصول پاکستان کے مشکل اور کٹھن سفر کو اپنی دیانت ،ذہانت ،فہم فراست اورجہدو جہد سے ممکن بنایا تحریک پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح ; نے ایک مدبر لیڈر کے طور پر اپنی صلاحیتیوں کو پوری قوم کی رہنمائی اور حصول پاکستان کے لئے وقف کیا پاکستان ان کی سیاسی بصیرت کا ثبوت ہے انہوں نے اپنی ولولہ انگیز قیادت سے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا قائد اعظم محمد علی جناح کی نڈر قیادت نے مسلمانوں کو ہمت بخشی اور علامہ اقبال کے خواب کو حقیقی تعبیر ملی قائد اعظم محمد علی جناح ; نے نامساعد حالات کے باوجود حصول پاکستان کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ کو دور کیا بانی پاکستان سچائی ،محبت اور جد جہد کی عملی تصویر تھے وہ ہر طرح کے تعصبات سے پاک تھے اور انہوں نے اپنے کردار سے دنیا میں اپنا مقام پیدا کیا قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ قانون کی عملد اری میرٹ ،شفافیت ،لگاتار محنت کا درس دیا ہے اس مرد آہن نے اپنی بصیرت افروز قیادت سے مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن حاصل کیا ہمارا پیارا پاکستان ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح ; کے فرمودات کی روشنی میں وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کریں پاکستان کوعظیم تر ملک بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں صرف کریں عصر حاضر کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتفاق و اتحاد ،الفت و یگانگت پیدا کریں ملک کی اقتصادی سیاسی اور معاشرتی ترقی کے لئے متحد ہو کر کام کریں پاکستان کو ایک حقیقی جدید اسلامی جمہوری ریاست بنانے کے لئے ہم سب کو قائد اعظم محمد علی جناح ;کے فرمودات کی روشنی میں اپنے شب روز کا فیصلہ کرنا ہے ملک کے روشن مستقبل کے لئے نوجوان امید کی کرن ہیں نوجوان بابائے قوم کے ایمان ،اتحاد اور تنظیم کے اصول کی عملی تعبیر بنیں تو کامیابی ان کے قدم چومے گی پاکستان ترقی خوشحالی کی منزل طے کرے گا ہ میں آج کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی ،عزت وقار ،سربلندی کے لئے ہر طرح کی قربانی دیں گے اپنے ملک کے مفاد کو ہمیشہ اولین فوقیت دیں گے قائد اعظم محمد علی جناح ; کے فرمان کام کام اور بس کام کی پیر وی کرتے ہوئے قوم کی خدمت کریں گے۔
