یوکرین تنازع پر تمام فریقین سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں،روسی صدر

Spread the love

روس اپنے قومی مفادات اپنے شہریوں اور اپنے لوگوں کا دفاع کر رہا ہے۔ولادیمیر پیوٹن کی میڈیاسے گفتگو

ماسکو:(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہےکہ یوکرین تنازع پر روس تمام فریقین سے بات چیت کے لیے تیار ہے، روس نے کبھی امن مذاکرات سے انکار نہیں کیا، یوکرین اور مغربی ممالک ہی بات چیت سے پیچھے ہٹتے رہے ہیں۔گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کو انٹرویو میں صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس تمام فریقین سے قابل قبول حل کے لیے بات چیت کرنے پر تیار ہے لیکن امن مذاکرات کا ہونا فریقین پر منحصر ہے، روس نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا۔صدر  پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس یوکرین میں درست سمت میں کام کر رہا ہے، مغرب روس کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، روس اپنے قومی مفادات، اپنے شہریوں اور اپنےلوگوں کا دفاع کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روس کے پاس اپنے شہریوں کے تحفظ کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں، روس کے شہری متحد ہیں اور وطن کے لیے ہر چیز دینےکو تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں