کشمیری اپنے مقصد میں کامیاب ہو کر ہی رہیں گے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر

Spread the love

عالمی پابندیاں نہ ہوں تو بھارت کا مقابلہ میدان میں کرنے کو تیار ہیں۔تنویر الیاس

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ کشمیری پچھلے 75 سال سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔ کشمیری ضرور اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آج دنیا کی توجہ کشمیر کی طرف مبذول ہورہی ہے، کشمیریوں نے آزادی کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، کہ عالمی پابندیاں نہ ہوں تو کشمیری میدان میں بھی بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہندوستان پروپیگنڈہ کرتا تھا کہ پاکستان آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دیتا حالانکہ یہ الیکشن پاکستان نے نہیں روک رکھے تھے بلکہ آزاد کشمیرکی لیڈرشپ اس بار بھی الیکشن کروانے کیلئے تیارنہیں تھی، اور اس حوالے سے بلیک میل کیا جاتا رہا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے رہنے والوں نے یہ الیکشن کروائے، اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔ بلدیاتی الیکشن ہونے پر کشمیری عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے آزاد کشمیر کی پولیس اور اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں