ایمانداری کو اپنا شعار بنا کر اپنے بچوں کو حق حلال کا رزق کھلائیں۔آر پی او
اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق آر پی او مرزا فا ران بیگ نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین ا پنے رویو ں کو درست کریں ایمانداری کو اپنا شعار بنا کر اپنے بچوں کو حق حلال کا رزق کھلائیں تاکہ ان کی پرورش اور معیار زندگی بلند ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار آر پی او ساہیوال رینج مرزا فاران بیگ نے ریجن بھر کے پولیس افسران سے ایک میٹنگ میں کیا انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران میں سے جو کام نہیں کرے گا اسکی پولیس میں کوئی جگہ نہیں جو کام کرے گا وہ میرے لیے اچھا ہو گاا نہوں نے کہا کہ اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائے جائیں۔گشت کے نظام کو مزید موثر بنائیں تھانہ جات میں آنے والے سائلین کی ایف آئی آرز کا فوری اندراج کیا جائیانہوں کہاکہ اچھا کام کرنے والے پولیس افسران کو انعامات سے نوازا جائے گا اور جو کام نہیں کرے گا اسکی پولیس میں کوئی جگہ نہیں آئندہ سے میں تھانہ جات کو سرپرائز چیک کروں گا اور کوئی بہانہ نہیں چلے گا ابھی آپ سب اپنے آپ کو تیار کر لیں۔تھانہ جات میں صفائی ستھرائی۔ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور تمام تفتیش ہائے کو دیے گئے ٹائم فریم میں مکمل کریں۔