برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت چودھری امین کو بری کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

Spread the love

بر طانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت چودھری امین کی نماز جنازہ جامع مسجد نارتھ چیتھم ہل مانچسٹر میں ادا کر دی گئ بعد میں بری کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

مانچسٹر رپورٹ -عارف چودھری

اولڈھمُ گریٹر مانچسٹر کی ممتاز مزہبی سماجی شخصیت چودھری امین مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم محمد سلیم اور محمد وسیم کے والد ہیڈرز فیلڈ کی کاروباری سماجی شخصیت محمد ندیم کے چاچا چودھری اسلم پندھیر -محمد طارق ایم بی ای اور کمیونٹی راہنما باجی طاہرہ کے کے ماموں تھے مر حوم کمیونٹی کے اندر اپنے دھیمے پن اور مِلنساری و عاجزی کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتے تھے اور فلاحی کاموں میں سب سے آگے ہوتے تھے انکی نماز جنازہ جامع مسجد میں ادا کر دی گئ اور بری کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئ نماز جنازہ میں کمیونٹی کی سیاسی سماجی وکاروباری شخصیات کے علاوہ عزیب و اقارب دوست احباب اور انتہائ قریبی رفقا نے شرکت کی چودھری امین کی اچانک وفات پر – سابق مئیر راچڈیل عاصم رشید مئیر بری شاہینہ ہارون – مئیر راچڈیل علی احمد بر طانیہ کے ممتاز قانون دان بیرسٹر امجد ملک -ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان – ڈپٹی مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان -کاروباری شخصیات – رانا امتیاز احمد -نسیم اللہ خان -صدر پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ ملک عمران خلیل حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں سرمایہ کاری کے اعزازی ایڈوائزر شہر یار خاں -نے دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کے خاندان دوست احباب اور قریبی عزیزو اقارب کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین اور دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں