پنجاب میں کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا پی ٹی آئی رہنما

Spread the love

کاشت کار کھاد کے حصول کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ملک کامران تابش وٹو
تاندلیانوالہ( نوراحمد کھوکھر)تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا لوگ کھاد کی خریداری کے لئے سارا سارا دن لائنوں میں لگ کر خوار ہونے لگے ان خیالات کا اظہار ملک کامران تابش وٹو نے کسانوں کے وفد کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ گندم ہر ایک کی غذائی ضرورت ہے اور گندم کی کاشت مکمل ہو چکی ہے اب گندم کی پہلی آب پاشی کا وقت ہو چکا ہے اور پورے پنجاب میں کھاد نہیں مل رہی لوگ کھاد کے حصول کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کسان کھاد مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ان کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کو دن بھر لائنوں میں لگ کر بھی سرکاری نرخ پر کھاد نہیں مل رہی۔ مافیا اور بلیک میلر تاجر ڈی اے پی کھاد 10000 روپے اور سونا یوریا کھاد 2800 روپے میں فروخت کر رہے ہیں فیصل آ باد کی انتظامیہ ان مافیاز کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہے کھاد ڈیلر کنٹرول ریٹ پر کھاد فروخت نہیں کر رہے انتظامیہ کھاد کی فراہمی کے سلسلے میں اپنے متوالوں کو ہی نواز رہی ہے کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد کی فراہمی سرکاری ریٹ پریقینی بنایئں اگر کھاد بروقت نا ملی تو ملک کو گندم کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑے گا کسانوں نے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا بھی مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں