روس پاکستان کو قدرتی گیس فراہم کرنے پر آمادہ ہوگیا۔الیگزینڈر نوواک

Spread the love

آذربائیجان کے ساتھ گیس سپلائی بڑھانے کا معاہدہ ہو گیا ہے۔روسی نائب وزیراعظم

روس(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق روس پاکستان اور افغانستان کو قدرتی گیس فراہم کرنے پر آمادہ ہوگیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو  کرتے ہوئے روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک(Alexander Novak) کا کہنا تھا کہ طویل مدتی منصوبے کے تحت پاکستان اور افغانستان کو وسط ایشیا یا ایران کے ذریعے قدرتی گیس فراہم کر سکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کو Yamal-Europe پائپ لائن کے ذریعے گیس بحال کرنے کے لیے تیار ہیں، اس پائپ لائن کو سیاسی وجوہات کی بنا پر روکا گیا، روس ترکیہ میں قائم مرکز کے ذریعے اضافی گیس سپلائی پر بات چیت کر رہا ہے.ان کا مزید کہنا تھا کہ آزربائیجان کے ساتھ گیس سپلائی بڑھانے کا معاہدہ ہو گیا ہے جبکہ قزکستان اور ازبکستان کے ساتھ بھی گیس سپلائی بڑھا نے کی بات چیت ہو رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں