اللہ نے عمران کو زندگی دی ورنہ اس تاریک باب میں اضافے کا پورا منصوبہ تھا۔

Spread the love

27 دسمبر 2007 پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا، بد قسمتی سے باربار مقبول عوامی لیڈرز کو قتل کرکے راستے سے ہٹایا گیا۔پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد:(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اللہ نے عمران خان کو زندگی دی ورنہ اس تاریک باب میں اضافے کا پورا منصوبہ تھا۔پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر  ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔اسد عمر نے کہا کہ 27 دسمبر 2007 پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا، بد قسمتی سے باربار مقبول عوامی لیڈرز کو قتل کرکے راستے سے ہٹایا گیا۔انہوں  نے کہا کہ لیاقت علی خان سے لے کر بےنظیر تک یہ سلسلہ جاری رہاہے، اللہ نے عمران خان کو زندگی دی ورنہ اس تاریک باب میں اضافے کا پورا منصوبہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں