اکرام الدین نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

Spread the love

وفاقی بجٹ نے سرکاری ملازمین کے تنخواہوں پر پانی پھیر دیا۔کوآرڈینیٹر برائے سفارتی تعلقات

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)تحریک جوانان پاکستان و کسشمیر کے کوآرڈینیٹر برائے سفارتی تعلقات اکرام الدین نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ نے سرکاری ملازمین کے تنخواہوں پر پانی پھیر دیا جو سرکاری ملازمین کے ساتھ کسی ظلم سے کم نہیں ہر ادارے کیلئے بجٹ میں اضافہ ہوا لیکن سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پینشن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ایک طرف بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ظلم افسوس ناک ہے تحریک جوانان پاکستان و کسشمیر کے کوآرڈینیٹر برائے سفارتی تعلقات اکرام الدین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا جائے حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہ سے سرکاری ملازمین ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہے سرکاری ملازمین کے ساتھ کب تک ظلم ہوگا سرکاری ملازمین نے اداروں کو مضبوط کیا ہے سرکاری ملازمین کی بہتر کارکردگی سے سرکاری ادارے ترقی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں بروقت بھرپور اضافہ کیا جائے تا کہ سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل و مشکلات برقت حل ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں