راشدخان ( نمائندہ خصوصی کھیوڑہ)
کھیوڑہ سوئی گیس کے ہزاروں صارفین موسم سرما میں محکمہ کی انتہائی ناقص پالیسوں کی سز ابھگت رہے ہیں۔پوری تحصیل پنڈدادنخان میں صرف کھیوڑہ شہر کی عوام کو روزآنہ طویل بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جسکا مقامی دفاتر میں کوئی حکم نامہ موجود نہیں۔
ذمہ دار محکمہ کی جانب سے گزشتہ تین سال سے لیکج بتائی جا رہی ہے جسکی مرمت محکمہ کے بس سے باہر ہے۔وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدانخان کے شہر کھیوڑہ کی عوام گیس لیکج کی مرمت کے نام پر گزشتہ تین سالوں سے یرغمال بنی ہوئی ہے محکمہ سوئی گیس کی ناقص حکمت عملی کے سبب گیس کی نئی لائنوں کا کام تین سال سے مکمل نہیں ہورہا جسکی بنیادی وجہ عملہ کی عدم دلچسپی اور چیک اینڈ بیلنس کا ناکارہ نظام ہے،محکمہ کی ناقص کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے ہے کہ پورے شہر کی سڑکیں اور گلیاں کھود کر چھوڑ دی گئی ہیں اور اور گیس لیکج جا مسئلہ جوں کا توں ہے اور اسی لیکج کا بنیاد بنا کر سر شام ہے صبح تک صرف اس شہر کی گیس سپلائی مکمل طور پر بند کر دی جاتی ہے جو موسم سرما میں کسی ظلم سے کم نہیں،مہنگائی کی ستائی عوام گیس سلنڈر اور لکڑیوں کی خریداری پر مجبور ہوگئے ہیں جو ایک مہنگا اور تکلیف دہ امر ہے،یاد رہے کہ کی گیس بلنگ کی مدمیں اس شہر کے صارفین کی ادایگی 100فیصد ہے اگر گیس لیکج کا درینہ مسئلہ محکمانہ طور پر ناقابل مرمت ہے تو اس میں صارفین کا کیا قصور ہے پوری تحصیل میں صرف اس شہر کی عوام کو نشانہ بنانا کسی طور درست نہیں عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب شہر کے مختلف ایریاز میں گیس سکشن پمپ اور کمپریسر کے استعمال کی شکایات ہیں جسکے مکمل خاتمے اور استعمال کرنے والوں کوقانونی سزا کی شروعات کا مطالبہ ہے۔
