سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار کےلئے تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کا اعلان۔

Spread the love

اس منصوبے کا مقصد مستقبل میں امارات کی معیشت کو فائدہ پہچانا ہے۔حکام

ابو ظہبی(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار کرنے کے لیے ایک سال کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کااعلان کردیا،امارا تی میڈیا کے مطابق حکومت نے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے تنخواہ کے ساتھ ایک سال کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے.فیصلے کا اطلاق جنوری 2023 سے ہو گا،چھٹی حاصل کرنے والے ملازم کو اپنی سالانہچھٹی اور بغیر تنخواہ چھٹی کو بھی اس میں شامل کروانے کا اختیار حاصل ہوگا، امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ نے رواں سال جولائی میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی۔دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم کے تحت سرکاری ملازم کاروبار کےلیے کوشش کرسکیں گے، حکام کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد مستقبل میں امارات کی معیشت کوفائدہ پہنچانا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں