نیشنل فٹبال چیلنج کپ کا آغاز یکم جنوری سے ہو گا

Spread the love

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ رنرز اپکو 5 لاکھ اور تیسری پوزیشن پانے والی ٹیم کو ڈھائی لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔

اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل فٹبال چیلنج کپ یکم جنوری سے شروع ہو گا جس میں 32ٹیمیں حصہ لیں گی،پی ایف ایف کے مطابق ایونٹ میں واپڈا کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ ایونٹ کے میچز راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، چمن، کراچی، لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں کھیلے جائیں گے،نیشنل ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو 8گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر ٹیم کو 3ہوم اور 3اوے میچز کھیلنے کا موقع ملے گا، ہر گروپ سے سرفہرست 2 ٹیمیں راﺅنڈ 16کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 10لاکھ، رنرز اپ کو 5لاکھ اور تیسری پوزیشن پانے والی ٹیم کو ڈھائی لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں