قوم کے عظیم ہیرو میجر اکرم شہید سے منسوب پارک کے سامنے فلتھ ڈپو

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف)ذندہ قومیں اپنے ہیروز،اپنے محسنوں کو کبھی بھی نہیں بھولا کرتیں۔انہیں ہمیشہ یاد رکھا کرتی ہیں۔وہ اس دنیا سے چلے جائیں۔تو ان کی مرقد پر پھول چڑھائے جاتے ہیں۔ان کی قبروں کو آنسوؤں سے غسل دیا جاتا ہے۔مگر یہ کیسے بے حس لوگ ہیں۔کہ اپنے ان محسنوں،اپنے ان ہیروز کی قبروں کو آنسوؤں سے غسل دینا اور ان کی لحد پر پھول چڑھانا تو درکنار تو،ان کی یادگاروں کے سامنے فلتھ ڈپو بنادیتے ہیں۔یہ تصاویر جہلم شہر کے وسط میں واقع سب سے بارونق چوک جو شاندار چوک کہلاتا ہے۔اس کے پہلو میں واقع اکرم شہید پارک کی ہے۔جس کے سامنے فلتھ ڈپواور گندگی کے ڈھیر کے ساتھ ساتھ اس کے سامنے سے گزرنے والی سڑک کے دونوں اطراف پر لنڈے والوں،ریڑھی بانوں اور چنگچی مافیا کا اس حد تک قبضہ ہو چکا ہے۔کہ اس پارک میں آنے والوں کو پارک میں داخل ہونا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔میجر اکرم شہید جن کے نام سے یہ پارک منسوب ہے۔ان کا شمار پاکستان کے ان ہیروز میں ہوتا ہے۔جو دفاع وطن کے لیئے انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے وطن عزیز پر قربان ہو گئے۔بلا شبہ وہ پاکستان کے انتہائی بہادر ہیرو اور محسن تھے۔جنہوں نے اپنی جان دے کر پاکستان کے انگنت بچوں کو یتیم ہونے سے بچا لیا۔بیشمار عورتوں کو بیوا ہونے اور لاتعداد بوڑھوں کو بے سہارا ہونے سے بچانے کے لیئے اپنی جان اس قوم،اس ملک کے لیئے نچھاور کر دی۔مگر آج ان کے نام سے منسوب پارک ایک ایسی “یادگار”بن چُکا ہے۔جہاں فلتھ ڈپو اور غلاظت کے ڈھیر ہونے کی وجہ سے ارد گرد کی فضا ہمہ وقت متعفناور سخت بدبودار رہتی ہے ۔ جہلم کی کئی کئی فلاحی تنظیموں اور دیگر سنجیدہ افراد نے انتظامیہ کی توجہ اس طرف مبذول کرانے کی کوشش کی۔کہ یہاں سے فلتھ ڈپو کہیں اور منتقل کیا جائے۔ساتھ ہی ساتھ یہاں کا ناجائز لنڈا بازار اور چنگچی رکشوں کا خود ساختہ اڈہ بھی ختم کیا جائے ۔تاکہ قوم کے ہیرو سے منسوب اس پارک پر آنے والوں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔اور یہاں ماحول بھی صاف ستھرا رہے۔مگر انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث یہ سب کچھ ختم نہ ہو سکا۔اور اب یہ عالم ہے کہ آوارہ مویشی اور دیگر جانور بھی یہاں گھومتے پھرتے نظرآتے ہیں۔اس سلسلے میں جب سروے کیا گیا۔تو لوگوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔انہوں نے کہا کہ فلتھ ڈپو کی وجہ سے یہاں کی فضا ہمہ وقت سخت متعفن اور بدبودار رہتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مکھی مچھر بھی گندگی کے ڈھیروں پر بھنبھناتے رہتے ہیں۔علاوہ اذیں چنگچی رکشوں کے اژدہام اور لنڈے بازار کے غیر قانونی قیام کے قیام کی وجہ سے یہاں پیدل چلنے والوں کو چلنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔انہوں نے ایک بار پھر انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اکرم شہید پارک کے پہلو میں واقع اس فلتھ ڈپو،چنگچی اڈے کے غیر قانونی سٹاپ اور لنڈے بازار کو فی الفور یہاں سے ختم کر کے کسی اور جگہ منتقل کیا جائے۔تاکہ قوم کے ہیرو میجر اکرم شہید کے نام سے منسوب اس پارک کو عوام کے لیئے صحیح معنوں میں ایک یادگار تفریح گاہ بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں